💻 تعارفِ شعبہ کمپیوٹر لیب
دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جامعہ اسلامیہ بنہ الائی کی انتظامیہ نے طلباء کرام کیلئے ماہر اساتذہ کی زیرِ نگرانی کمپیوٹر لیب قائم کی ہے۔ جس میں درجہ موقوف علیہ کے طلباء کیلئے ظہر کے بعد باقاعدہ طور پر ایک گھنٹہ پر مشتمل کلاس ہوتی ہے۔ کمپیوٹر کورس میں طلباء کو ایم ایس ورڈ، ایکسل، پاور پوائنٹ، کورل ڈرا، ان پیج وغیرہ بنیادی پروگرامات سکھائے جاتے ہیں۔
✨ امتیازی خصوصیات
کمپیوٹر کورسز کے اختتام پر طلباء کرام کو اسناد دئیے جاتے ہیں۔ اور یہ تمام کورسز بالکل مفت کروائے جاتے ہیں۔
📜 شرائطِ داخلہ و اہلیت
کمپیوٹر کورسز فی الحال صرف درجہ موقوف علیہ (سابعہ) کے طلباء کرام کو سکھائے جاتے ہیں۔
العربية
English